ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکز کے عبوری بجٹ میں کرناٹک کیلئے  1050کروڑ روپیے مختص 

مرکز کے عبوری بجٹ میں کرناٹک کیلئے  1050کروڑ روپیے مختص 

Mon, 04 Feb 2019 12:22:17    S.O. News Service

بنگلورو،4؍فروری(ایس او نیوز) سال2019-20کا لوک سبھا میں مرکزی وزیر پیوش گوئل نے جو عبوری بجٹ پیش کیا ہے اس میں کرناٹک کیلئے بھی چند اعلانات کئے گئے ہیں ۔کرناٹک کو بجٹ میں 1050کروڑ روپیے کا گرنٹ ملنے والا ہے۔ جو تجاویز کرناٹک کیلئے پیش کی گویں ان میں قومی شاہراہوں کی ترقی کیلئے300کروڑ روپیے مُختص کئے گئے ہیں۔ اس رقم کا استعمال کرتے ہوئے ریاست بھر میں مُختلف زیرِ التواء قومی شاہراہوں کے پراجیکٹوں کی تکمیل انجام دی جائے گی۔ ملک کے معروف ذہنی امراض کے علاج کے مرکز نمہانس کیلئے بجٹ میں157.50کروڑ روپیے کے گرانٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔اس رقم سے نمہانس نئے شعبوں میں داخل ہوسکتا ہے۔ اور ساتھ ہی دماغی امراض کے مُختلف نئے نئے اقسام کے علاج کیلئے بہتر سہولت فراہم کی جاسکتی ہے۔ ریاست کے آبی ذخائر کو ترقی دینے کے دوسرے مرحلے کے پراجیکٹ کیلئے مرکزی حکومت بجٹ میں131.33کروڑ روپیے مُختص کئے گئے ہیں ۔مذکورہ بجٹ میں شہربنگلور میں یونانی دواؤں کے مرکز بنگلوریونانی میڈیسن انسٹی ٹیوٹ کی ترقی کیلئے بجٹ 15کروڑ روپیوں کا اعلان کیا ہے۔بنگلور شہر میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے شعبہ میں تحقیق و ترویج کیلئے 179کروڑ روپیے مہیا کرائے ہیں۔مرکزی حکومت نے شمالی کرناٹک کیلئے بجٹ میں کوئی گرانٹ پیش نہیں کیاگیا ہے۔***


Share: